اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا حجۃ الاسلام محتشمی پور کے انتقال پر تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایران کے سابق وزیر داخلہ اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید اکبر علی محتشمی پور کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں حجۃ الاسلام محتشمی پور کی انقلاب اسلامی کے سلسلے میں خدمات اور جد وجہد کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: حجۃ الاسلام محتشمی پور انقلاب اسلامی کے سلسلے میں فعالیت اور جد وجہد کے نتیجے میں آخر کار دہشت گردوں کے ہاتھوں زخمی اور جانبازی کے درجہ پر فائز ہوگئے۔ اللہ تعالی ان کی دینی اور اسلامی خدمات کو ان کے لئے اخروی ذخيرہ قراردے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مرحوم حزب الله لبنان کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

اس موقع پر حزب الله نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ علامہ مجاہد سید علی اکبر محتشمی پور جہاد اور جد و جہد سے بھرپور بابرکت زندگی گزارنے کے بعد دار باقی کو سدھار گئے ہیں۔

انہوں نے شہید قائد سید عباس موسوی (رح) اور دیگر بھائیوں کے ساتھ ۱۹۸۲ ع ميں لبنان کے وسیع علاقوں پر اسرائیلی حملے کے بعد ملک میں اسلامی مزاحمت کی بنیاد رکھنے میں ضروری تعاون کیا اور ہر قسم کی حمایت و امداد فراہم کیں۔

اسی طرح مسئلہ فلسطین کی خدمت اور اس کی کامیابی کے لئے ان کی مساعی سب پر عیاں ہیں۔

بالخصوص ان کے ہاتھ، چہرے اور سینے پر موجود خونی چوٹوں کے نشانات اس موڑ پر صیہونی دشمن کے ساتھ مقابلے کے سلسلے میں ان کے عظیم جہادی مقام و مرتبے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام محتشمی پور شام میں ایران کے سابق سفیر اور ایران کے سابق وزیر داخلہ اور دو مرتبہ پارلیمنٹ کے رکن رہے تھے.وہ نجف اشرف ميں امام خمینی رح کے ساتھیوں میں بھی شمار ہوتے تھے۔ مرحوم کورونا وائرس کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان صوبے بادغیس میں بم دھماکہ، خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ دنیا صیہونی حکومت کے مظالم کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور اسرائیل کا یوم حساب آنے والا ہے۔

حالیہ بارہ روز جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کی بم باری میں شہید ہونے وا لے فلسطینی بچوں کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اپنے اقتدار کے آخری ایام میں بھی، فلسطینیوں کا خون بہانے سے باز نہیں آرہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے آگے چل کر لکھا کہ اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم میں مدد فراہم کرنے والے ممالک کو شرم آنی چاہیے، کیونکہ وہ اسرائیل کے بھیانک جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ انسانی المیے کی ذمہ دار ہے، یمنی عہدیدار محمد علی الحوثی

سعید خطیب زادے نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بات زور دے کہی کہ ، مجرموں کا یوم حساب آنے والا ہے اور اسرائیل کے جرائم کو دنیا ہر گز نہیں بھلائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دس مئی کو فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جنگ کا آغاز کیا تھا جس کے دوران سڑسٹھ بچوں، انتالیس خواتین اور ستر ہ ضعیف العمر افراد سمیت دو سو اڑتالیس فلسطینی شہید اور ایک ہزار نو سو دس زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button