اہم ترین خبریںیمن

ملک خالد ایئربیس اور خمیس مشیط میں جارح سعودی اہداف پر یمنی ڈرون حملہ

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے خمیس مشیط میں واقع جارح سعودی فوجی اتحاد کے حساس عسکری اہداف پر ملک میں تیار کردہ خودکش ڈرون طیارے کی مدد سے جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے اتوار کی صبح اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی سعودی عرب میں واقع عسیر کے علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے راکٹ و میزائل اور ڈرون حملے کو روکنے میں سعودی اتحاد کی ناکامی و ناتوانی کی تصاویر نشر کئے جانے کے باوجود جارح اتحاد نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ اس نے یمن کی مسلح افواج کے اس ڈرون طیارے کا تعاقب کیا اوراسے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں واقع خمیس مشیط میں قاصف K2، قسم کے ڈرون طیارے کا استعمال کر کے ملک خالد ہوائی اڈے کو اپنے جوابی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے اس ڈرون حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ بھی سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور یمن کے جاری محاصرے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے اس سے قبل بھی بارہا فوجی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں واقع خمیس مشیط میں قاصف K2 قسم کے ڈرون طیاروں کا استعمال کر کے ملک خالد ہوائی اڈے کو اپنے جوابی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، جنوبی سامرا میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ، خودکش جیکٹیں برآمد

دوسری جانب جارح سعودی عرب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے ہوائی دفاع نے ملک کے جنوب میں واقع حساس فوجی تنصیبات پر حملہ آور خودکش یمنی ڈرون طیارے کو بآسانی ٹریک کر کے تباہ کر دیا ہے۔

جس کے کچھ دیر بعد ہی یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ حجاز کے جنوب میں واقع جارح سعودی شاہی حکومت کی ملک خالد ایئربیس کو یمنی ڈرون طیارے کی مدد سے انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے ملکی ڈرون فورسز نےجوابی کاروائی کرتے ہوئے خمیس مشیط میں واقع جارح سعودی عرب کی ملک خالد ایئربیس کو ملک میں تیارکردہ قاصف-2k ڈرون طیارے کی مدد سے انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی جانب سے کیا جانے والا یہ حملہ یمنی عوام کے خلاف سعودی فوجی اتحاد کی مسلسل جارحیت کا ایک جواب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button