اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے زخمی نوجوان باسم العجلہ شہید

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک 24 سالہ نوجوان باسم العجلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق 24 سالہ یحییٰ باسم العجلہ 21 مئی کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوگیا تھا۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق باسم العجلہ کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔الشجاعیہ کالونی پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینی العجلہ کئی قریبی عزیز زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلسل 11 روز تک جاری رہنے والی جارحیت میں 256 فلسطینی شہید اور دو ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال کر رہا ہے، اقوام متحدہ

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ  القسام بریگیڈ کے 54  سالہ رہنما محمود عیسیٰ اسرائیلی زندان میں اسیری کے 28 سال مکمل کرنے بعد 29 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق القسام رہنما محمود عیسٰی کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے اور انہیں 29 سال قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

اسیر عیسیٰ کو گرفتار کرنے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ اسرائیل کی فوجی عدالت نے محمود عیسیٰ کو اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور مسلح تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تین بار تا حیات عمر قید اور 46 سال اضافی قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

اسیر عیسیٰ 29 سالہ اسیری کے دوران مسلسل 11 سال قید تنہائی میں رہ چکے ہیں۔ انہیں دوسری قیدیوں سے الگ تھلگ غیرانسانی ماحول میں تنگ اور تاریک کوٹھڑیوں میں رکھا گیا۔

فلسطینی رہنما محمود عیسیٰ کو مسلسل 13 سال تک ان کے اہل خانہ سے ملاقات سے بھی محروم رکھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button