اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دشمن کی جانب سے مختلف خطرات کا موثر جواب دینے کیلئےتیاریاں جاری رہنی چاہئیں، سربراہ پاک فوج

ترجمان پاک فوج کے مطابق ان تربیتی مشقوں کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، دفاعی اور جارحانہ مختلف نوعیت کی آپریشنل حکمت عملی کو جانچنا ہے، فوجی دستے اور یونٹس دشوار پہاڑی علاقوں میں دفاعی اور جارحانہ مشقیں کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مختلف خطرات کے مؤثر جواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہیئں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں فیلڈ ٹریننگ ایریاز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کور کی سطح کی تربیتی مشقوں ’’تسخیر جبل‘‘ کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: واللہ نہیں بھولیں گے !6جون1963: سانحہ ٹھیری خیرپور ، پاکستان میں منظم شیعہ نسل کشی کے آغاز کا دن

ترجمان پاک فوج کے مطابق ان تربیتی مشقوں کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، دفاعی اور جارحانہ مختلف نوعیت کی آپریشنل حکمت عملی کو جانچنا ہے، فوجی دستے اور یونٹس دشوار پہاڑی علاقوں میں دفاعی اور جارحانہ مشقیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ ہارنے کے بعد امریکہ کی جانب سے بھی اسرائیل کی حمایت میں کمی آئی، ریان پول

آرمی چیف نے فوجی تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اقسام کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سخت تربیتی عمل کو مسلسل جاری رکھنا ضروری ہے، تاکہ وسیع تناظر میں مؤثر جواب دیا جا سکے۔ قبل ازیں کوٹلی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button