اہم ترین خبریںایران

امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کا براہ راست خطاب

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر جمعہ 4 جون کو ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب کی تقاریر ایرانی ٹی چینلز 1 ، خبر اور ریڈیو ایران کے چینلز پر براہ راست نشر کی جائیں گی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کو جمعہ 4 جون کو ایران کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے ، پاکستان کے وقت کے مطابق 11:30 بجے اور بھارت کے وقت کے مطابق 12 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ 4 جون کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی ہے ۔ البتہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بھی برسی کے پروگرام کورونا ایس او پیز کے دائرے میں انجام پا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے سے ہٹ کر کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کریں گے، کاظم غریب آبادی

دوسری جانب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے آزاد یونیورسٹی کے آزاد نظریات پر مبنی کرسیوں کے پہلے قومی ایونٹ کے نام پیغام میں فرمایا: اس نیک اور حسنہ سنت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد مہدی تہرانچی نے آزاد نظریات پر مبنی کرسیوں کے پہلے قومی ایونٹ میں شریک طلباء ٹیموں کے مقابلوں کے موقع پر پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آزاد یونیورسٹی کے اس اقدام کو بہترین اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: اس نیک اور حسنہ کام کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور طلباء میں رقابت کا وسیع پیمانے پر اقدام آزاد یونیورسٹی کے اہم اقدامات میں ہمیشہ یاد رہےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button