اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے سیاسی شوریٰ کامرکزی رہنما مفتی خالد قتل

ملا فضل اللہ کے ذریعہ اسکو 2013 میں ٹی ٹی پی کی سیاسی شوریٰ کا سربراہ مقرر کیا

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ٹی ٹی پی کے شوری ممبر مفتی خالد کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ اسے نامعلوم افراد نے سفر کے دوران ہلاک کیا تھا۔

مفتی خالد کا تعلق اصل میں بونیر / سوات سے تھا اور وہ ٹی ٹی پی ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔ وہ 2008 میں انتخابی ریلی پر خودکش وی بی آئی ای ڈی حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا (36 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے تھے)۔

وہ اے پی ایس ، باچا خان یونیورسٹی اور پی اے ایف بیس بڈھ بیر دہشتگرد حملوں کے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کی (ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کاجواز پیش کرکے فتویٰ جاری کرتاتھا)۔

ملا فضل اللہ کے ذریعہ اسکو 2013 میں ٹی ٹی پی کی سیاسی شوریٰ کا سربراہ مقرر کیا۔ اس وقت ، وہ صوبہ ننگرہار میں ٹی ٹی پی کے معاملات دیکھ رہا تھا۔ مفتی خالد را اور ٹی ٹی پی کے درمیان بھی رابطہ کار تھا ۔

سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس کی ہلاکت سواتی گروپ (سوات سے قاری امجد نائب امیر ٹی ٹی پی کی سربراہی میں) اور محسود گروپ (جس کی سربراہی مفتی نور ولی محسود ، موجودہ ٹی ٹی پی کے امیر) کے درمیان اقتدار کے لئے اپسی لڑائی کا ایک نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button