اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی خبرنگاروں کے خلاف اسرائیلی جارحیت، متعدد زخمی

شیعیت نیوز: عالمی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ قدس کے فلسطینی محلے شیخ جراح میں صیہونیوں کے مظالم پر صحافتی رپورٹ تیار کرنے والے متعدد خبرنگاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی اور ان کے کیمرے توڑ ڈالے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سہ پہر کے وقت غاصب صیہونی فوجیوں نے ’’الکوفیہ‘‘ نیوز چینل کے خبرنگاروں اور کیمرہ مین کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی سماء کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے گذشتہ روز قدس شریف میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران ’’الکوفیہ‘‘ ٹی وی چینل کے ’’وہبی مکی‘‘ نامی کیمرہ مین اور ’’زینہ الحلوانی‘‘ نامی خبرنگاروں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں نے کیوں اسرائیل کی اہم تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا؟ جنرل اسماعیل قاآنی

سماء نے مزید لکھا کہ ان دونوں افراد کی گرفتاری، ان پر جارحیت اور انہیں زمین پر گھسیٹے جانے کے بعد عمل میں آئی جبکہ اس دوران ان کے کیمروں کو بھی توڑ دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کیمرہ مین کو سر میں بھی چوٹیں لگی ہیں۔

صیہونیوں کے باوردی دہشت گردوں نے صحافیوں پر حملہ ایسے وقت میں کیا ہے جب مقبوضہ فلسطین میں تعینات صحافی تواتر کے ساتھ ایسی مستند خبریں جاری کر رہے ہیں کہ ان علاقوں میں صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو نے بھی اس حوالے سے نشر ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے قدس شریف کے فلسطینی محلوں الشيخ جراح اور بطن الہوی میں ایک فلسطینی کانفرنس کے انعقاد کی مخالفت کی گئی تھی جبکہ غاصب صیہونیوں نے مقامی فلسطینیوں کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد پر ہلہ بول کر موقع پر موجود متعدد خبرنگاروں و کیمرہ مینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ان دونوں محلوں کے رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button