ایران

شام میں دہشت گردوں کی حمایت اور ان کی اچھے برے میں تقسیم بند کی جائے، ایران

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے شامی سرزمین کی قومی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت و نیز ان کو اچھے اور بُرے گروہوں میں بانٹنے کو روکنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی تازہ ترین سیاسی تبدیلیوں کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ شام کے موقع پر صدر مملکت اور شامی ہم منصب سے ملاقاتوں میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک شام کی قومی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے؛ انہوں نے شامی صدراتی انتخاب کے کامیاب انعقاد کی خواہش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں : جارحیت کرنے والی اسرائیل اور اس کے حامیوں کا جوابدہ ہونا ہوگا، اسماعیل بقائی ہامانہ

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ ایران، اب بھی شامی بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے اور شامی آئین ساز کمیٹی کے اگلے اجلاس کے انعقاد کی کوشش کرنے کی ساتھ ساتھ شام کی خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ پر عملی اور موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

تخت رواچی نے شامی سرزمین پر قبضے کے خاتمے سمیت شام میں موجود بلاجواز تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا، فرقہ واریت سے نمٹنے، شامی خودمختاری اور قومی سالمیت کے خلاف ورزی (بالخصوص ناجائز صیہونی ریاست کی جانب سے) کے اختتام کا مطالبہ کیا اور شامی سرزمین کے خلاف جارحیت کی شدت سی مذمت کی۔

انہوں نے شام کے بعض علاقوں میں دہشت گردں کی حمایت کے جلد از جلد خاتمہ و نیز دہشت گردوں کو دو گروہ یعنی بُرے اور اچھے میں بانٹنے کی کوششوں کی روک تھام پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی حکام دوسروں کو چھوڑے، اپنے پریشاں حال عوام پر توجہ دے، ژاؤ لیجیان

ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کبا کہ وہ شامی عوام کی دکھ درد میں کمی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے تا کہ جلد از جلد ان لوگوں کے مصائب میں کمی آئے اور تارکین وطن اپنی سرزمین میں واپس آسکیں اور اندروں ملک میں بے گھر ہونے والے بھی جلدی سے اپنے ہی گھر واپس آسکیں۔

انہوں نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو غیر ذمہ دارنہ اور انسانیت کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خوارک اور ادویات کو بطور ہتھیار کے استعمال کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے غیر قانونی اور ناانصافی اقدامات سے صرف لوگوں کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوتا ہے، مہاجرین اور بے گھر افراد کی واپسی کو تاخیر کا شکار کرتا ہے، ملک کی تعمیر نو میں رکاوٹ بنتا ہے اور سیاسی حل پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں؛ لہٰذا ان کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، شام کے خلاف امریکی معاشی دہشت گردی کے معاملے میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button