مقبوضہ فلسطین

حماس کا آئندہ جمعہ کو یوم غضب منانے اور صحن البراق میں نماز ادا کرنے کی اپیل

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائـب سربراہ موسی ابو مرزوق نے بیت المقدس کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی فوجیوں اور غاصب صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے صحن البراق میں نماز ادا کریں۔

انہوں نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ صحن البراق، مبارک مسجد الاقصی کا ہی حصہ ہے جہاں المغاربہ اور البراق کے نام سے دو مساجد موجود ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کے قبلۂ اول اور حضرت رسول اکرام (ص) کی معراج کے مقام کا دفاع، خدائے سبحان کا عطا کردہ ایک اعزاز اور نعمت ہے اس لئے صحن البراق اور اس میں نماز کی ادائیگی کو فراموش نہیں کیا جانا چاہئے اور غاصب صیہونیوں کے لئے یہی بہترین جواب بھی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ سنی علماء و مشائخ کا حکومت سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

دریں اثنا فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں نے رام اللہ میں فلسطین کے پرچم تلے عوامی و استقامتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر زور دیا ہے۔

فلسطین کے قومی و اسلامی گروہوں کی رام اللہ میں ایک نشست ہوئی جس میں آئندہ جمعے کو یوم غضب منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلسطینی گروہوں نے اپنی نشست کے اختتام پر اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی مصنوعات کے بائیکاٹ اور اس غیر قانونی حکومت کے لئے امریکی حمایت کی مخالفت میں مشترکہ موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے قتل عام روکنے کا واحد حل اسرائیل کا خاتمہ ہے، کارٹا یہودی ربی کا بڑا بیان

بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کی تحریک استقامت اور فلسطینی قوم کی کامیابی سے مسئلہ فلسطین عالمی برادری کے ایجنڈے میں سر فہرست قرار پا گیا ہے اور غاصب صیہونیوں کے حملوں اور جارحیتوں سے فلسطینی عوام کی مزاحمت و استقامت کے عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button