ایرانی سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے غزہ نامی ڈرون کی رونمائی

شیعیت نیوز: ایرانی سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب نے تین دفاعی اور اسٹراٹیجک دفاعی وسائل کی رونمائی کی جن میں غزہ نامی ڈرون طیارہ بھی شامل ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ايئر ڈیفنس اسپیس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ کی موجودگی میں سپاہ نے تین دفاعی اور اسٹراٹیجک دفاعی وسائل کی رونمائی کی جن میں غزہ نامی ڈرون طیارہ بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق غزہ نامی ڈرون طیارہ 13 بموں کو حمل کرنے ، 2ہزار کلو میٹر تک کارروائی کرنے اور 500 کلو گرام دفاعی سازو سامان حمل کرنے کی قدرت رکھتا ہے ۔
تین دفاعی نوعیت کے وسائل کی آمد کے بعد ایرانی سپاہ کی طاقت اور قدرت میں مزید اضافہ ہوگيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق غزہ ڈرون طیارہ دفاعی اور عسکری شعبوں کے علاوہ قدرتی حوادث جیسے زلزلہ و سیلاب میں نجات اور امداد رسانی کے سلسلے میں ماموریت انجام دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر ایرانی سپاہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل اور قدس ریڈار کی بھی رونمائی کی۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کے ساتھ جنگ کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے! جنرل قاآنی کا القسام کے کمانڈر کے نام خط
دوسری جانب ایران کے وزیرخارجہ نے نسل پرست صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف دفاع کو فلسطینیوں کا جائزہ اور قانونی حق قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی مندوب کے ذریعے پڑھ کر سنائے جانے والے اپنے بیان میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے کھلے قید خانے ، غزہ پر بمباری کی ہے اور جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کر کے سیکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں وحشیانہ قتل عام کیا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائیل نے غزہ پر حالیہ حملوں کے دوران، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی منصوبہ بند طریقے سے خلاف ورزی کی ہے اور درجنوں رہائشی عمارتوں، سیکڑوں گھروں اور میڈیا ہاوسز کو خاک کے ڈھیرمیں تبدیل کردیا ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ مسجد الاقصی کے اطراف میں ایک اور عرب علاقے کو غصب کیے جانے سے واضح ہوگیا ہے کہ بعض عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ایک لاحاصل عمل ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران ، ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا۔