اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، مسجد اقصی میں اسرائیلی فوجی داخل

شیعیت نیوز: اسرائیل کی جنگ بندی کے گھنٹوں بعد ہی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں۔

جمعے کی نماز کے بعد مسجد اقصی میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیلز اور سٹن گرنیڈز کا استعمال کیا گیا جب کہ فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا۔

یاد رہے اسرائیل اور غزہ کے درمیان حالیہ گیارہ روزہ جنگ کا آغاز اسی مقام پر اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان کشیدگی سے ہوا تھا۔

جمعے کی نماز کے بعد سینکڑوں فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں جشن منایا جس کے دوران فلسطین اور حماس کے پرچم لہرائے گئے۔

ابھی تک اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان کشیدگی کے آغاز کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کا اصل ذمہ دار کون ہے؟؟اسرائیلی وزیراعظم نے سب بتا دیا

قبل ازیں اسرائیل کے غزہ پر 11 دن تک حملوں کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے کئی فلسطینی فتح کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

حماس اور اسرائیل کی جنگ بندی پر عمل شروع ہونے کے بعد جمعے کو ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر ریلیاں نکال کر فتح کا جشن منا رہے ہیں۔

کئی فلسطینی بھرپور نقصان کے باوجود اسے فلسطینی تنظیم حماس کی طاقتور دشمن اسرائیل پر فتح قرار دے رہے ہیں۔

11 روزہ اس لڑائی میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت فلسطینی شہریوں کی ہے۔ لیکن حماس سمیت دیگر فلسطینی گروپوں کے راکٹ حملوں کو بیت المقدس سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی مظالم کے دلیرانہ جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تاہم نماز جمعہ کے موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں کے مسجد الااقصی میں جمع ہونے اور جشن منانے کے حوالے سے کشیدگی کے دوبارہ بھڑکنے کے خدشات پہلے ہی سر اٹھا رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button