اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں میں مزید دو اسرائیلی فوجی واصل جہنم

شیعیت نیوز: فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیلی جارحیت اور بمباری کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ دوسری طرف فلسطین کے استقامتی محاذ نے جنگ بندی قبول کئے جانے کے عوض بھاری رقم کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں میں مزید دو اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگئے ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی شہر اشکول کے علاقے پر فلسطینی مجاہدین کے تازہ حملوں میں دو اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوگئے،جبکہ حالیہ جوابی حملوں میں کئی صیہونی شدید زخمی ہیں اور مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی سرکاری نیوز چینل کے صحافی کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں گزشتہ روز تک 97 اسرائیلی ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب حکام اپنا تخت وتاج بچانے کے لئے اسرائیلی حملوں کی مذمت کر رہے ہیں، قطر

دوسری جانب فلسطین کے استقامتی محاذ نے جنگ بندی قبول کئے جانے کے عوض بھاری رقم کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

بعض عرب ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق استقامتی محاذ نے جنگ بندی سے متعلق صیہونی حکومت کی تجويز قبول کئے جانے کی صورت میں خلیج فارس کے ایک ساحلی ملک کی جانب سے بھاری رقم کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

جنگ بندی سے متعلق تجویز میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے آخری حملہ کئے جانے کے بعد فلسطینی استقامتی محاذ جوابی کارروائی سے گریز کرے اور اس کے بعد جنگ بندی ہوجائے، اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ استقامتی محاذ کی جانب سے اس تجویز کو قبول کئے جانے کی صورت میں تل ابیب بھی، خلیج فارس کے ایک ساحلی عرب ملک کی جانب سے خطیررقم اور معاشی پیکج کی فراہمی سے موافقت کردے گا۔

اخبار رائے الیوم نے اس خبر کے ذیل میں تبصرہ کیا ہے کہ اس پیشکش سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت خود کو اس جنگ کا فاتح ظاہر کرنا چاہتی ہے۔ اخبار کے مطابق فلسطینی استقامتی محاذ نے اس ذلت آمیز پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل جنگ میں شدت میں کمی لانے کے ابتدائی مرحلے کے طور پر تل ابیب پرفلسطینی استقامتی محاذ کے میزائیلی حملے روکے جانے کی صورت میں غزہ کے ٹاور پر بمباری بند کئے جانے کی امریکی پیشکش کو، فلسطینی استقامت کی جانب سے مسترد کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button