اہم ترین خبریںدنیا

راکٹ حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں آباد صیہونیوں کی نیندیں حرام

شیعیت نیوز: غزہ کے اطراف ميں واقع صیہونی بستیوں میں راکٹ حملوں کے خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

فلسطینی ذرائع نے غزہ کے اطراف ميں واقع صیہونی تارکین وطن کی کالونیوں میں راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر سائرن کی آوازيں سنائی دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عسقلان اور غزہ کے اطراف میں واقع سبھی آبادیوں سے سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

صیہونیوں نے غزہ کے علاقے سے صیہونی بستیوں پر کئی راکٹ داغے جانے کی خبر دی ہے تاہم صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ غزہ سے فائر کئے جانے والے کم ازکم 4 راکٹوں کو فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔

شدید فوجی سنسر کے باعث ان راکٹ حملوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس کی آزادی کیلئے لندن اور مانچسٹر میں احتجاجی مظاہرے

دوسری جانب کرپٹ وزیراعظم نیتن یاہو کی برطرفی کے لئے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق غاصب صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی مخالفت میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ مظاہرے مقبوضہ فلسطین کے اہم چوراہوں پر برپا کئے جا رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک ’’بلیک موومنٹس‘‘ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے قریب واقع پیرس چوک اور بیل فور چوک میں جمع ہو کر احتجاج شروع کر رکھا ہے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے درج ہیں۔ مظاہرین مالی کرپشن، رشوت، فراڈ اور حکومتی نااہلی کے سبب بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مقبوضہ فلسطین خاص طور پر صہیونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے قریب سیکورٹی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران نیتن یاہو کے خلاف متعدد احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button