اہم ترین خبریںیمن

یمن میں القدس کی ریلی پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، متعدد شہید و زخمی

شیعیت نیوز: یمن میں یوم القدس کے موقع پر مختلف شہروں میں القدس کی ریلی میں عوام نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق پوری دنیا کی طرح یمن کے مسلمانوں نے بھی یوم القدس کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر قدس کے غاصبوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی شہریوں پر صیہونی مظالم کے خلاف یمن میں منعقد ہونے والی ’’قدس ریلی‘‘ پر جارح سعودی لڑاکا طیاروں نےحملہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق جارح سعودی عرب کی جانب سے یہ ہوائی حملہ جمعتہ الوداع کی سہ پہر صوبہ مآرب کے شمال میں کیا گیا۔

عرب چینل المسیرہ کے مطابق السحاری گاؤں کے علاقے مجزر میں ہونے والے اس سعودی حملے میں دسیوں یمنی شہریوں کے شہید و زخمی ہو نے کی اطلاعات ملی ہیں۔

یوم القدس کی ریلی پر حملے سے متعلق انصار اللہ کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 7 یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ میں نہتے روزہ داروں پر قیامت، 200 سے زائد زخمی

دوسری جانب انجمن علماء یمن نے ملت یمن اور تمام امت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قدس اور فلسطین کی حمایت اور امریکہ اور اسرائیل سے اعلان برائت کے لیے عالمی یوم القدس کا احیاء کریں اور القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں۔

انجمن علماء یمن نے اپنے بیانیہ میں تحریر کیا ہے کہ عالمی یوم القدس حقیقی معنوں میں ایک بین الاقوامی دن ہے اور یہ کسی خاص ملک، ملت اور نظام سے مختص نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا: آزادی فلسطین اب بہت نزدیک ہے۔

انہوں نے کہا: اب پردے ہٹ گئے ہیں اور حقائق آشکار ہو چکے ہیں اور پشت پردہ قدس اور فلسطین کا معاملہ کرنے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں۔

ان کے بیانیے میں مزید آیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ تک پہنچنے کا راستہ مسجد الحرام سے جاتا ہے کیونکہ اگر یہ مسجد آل سعود (کہ جو غاصب صہیونیوں کے سب سے بڑے مدافع ہیں) کے چنگل سے آزاد ہوگئی تو مسجد الاقصیٰ بھی آزاد ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button