شکارپور، جلوس یوم علیؑ پر عالمی وہابی دہشت گردگروہ داعش کے ممکنہ خودکش حملے کی کوشش ناکام
داعش و کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد صدیق بروہی ، عثمان بروہی اور خالد محمود عرف امیر حمزہ کو گرفتار کرلیا ۔

شیعیت نیوز: شکارپور بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا ،جلوس یوم علیؑ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام ، خفیہ اطلاع پر شکارپور پولیس کی حساس کاروائی داعش سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار۔
تفصیلات کےمطابق شکارمیں یوم علی ؑ کے جلوس پر عالمی وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں کے حملے کی ممکنہ کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، گرفتار دھشتگردوں سے دھماکہ خیز بارود برآمد، پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کرکے داعش و کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد صدیق بروہی ، عثمان بروہی اور خالد محمود عرف امیر حمزہ کو گرفتار کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں الیکشن مہم چل سکتی ہے مگر علیؑ کی عزاداری نہیں ہوسکتی، علامہ راجہ ناصر
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دھشتگرد مختلف کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں، ایس ایس پی شکارپور کے مطابق گرفتار دھشتگرد نے 2016 میں خانپور امام بار گاہ میں عید کے دن دھماکے کی کوشش کی تھی۔