اہم ترین خبریںپاکستان

ملک میں الیکشن مہم چل سکتی ہے مگر علیؑ کی عزاداری نہیں ہوسکتی، علامہ راجہ ناصر

ایم ڈبلیو ایم نے این او سی کے یوم علی کے جلوسوں پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کر دیا

شیعت نیوز:ملک میں الیکشن مہم چل سکتی ہے مگر علی (ع) کی عزاداری نہیں ہوسکتی۔ حکومت اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کرے، این سی او سی کی یوم علی کے جلوسوں پر پابندی کیخلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس۔

شیعت نیوز کے نمائندہ خصوصی کیمطابق علامہ راجہ ناصر کا اہم پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حکومت آئین پر عمل نہیں کرتی اور نہ ہی بنیادی انسانی حقوق کا پاس رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ضمنی الیکشن مہم چلانے کی بھرپور اجازت ہے مگر خلیفۃ المسلمین داماد رسول کی شہادت کا جلوس نکالنے پر پابندی ہے۔

عزاداری ہماری عبادت ہے۔ کوئی بھی مذہب و مسلک کسی کو اپنی عبادت پر پابندی کی اجازت نہیں دے سکتا ۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا اختیار حاصل ہے لیکن کسی کے مذہبی معاملات میں خلل ڈالنے کا قطعاََ حق حاصل نہیں۔

ماضی میں دہشت گردی کے ذریعے ہمارے جلوس و مجالس کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔

ملت تشیع کے ہزاروں افراد کو شہید کرنے کے باوجود عزاداری میں کمی نہیں آئی ۔

جور یاستی ادارے اپنے احکامات کے ذریعے عزاداری پر پابندی لگانا چاہتے ہیں وہ حقائق سے بے خبر ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے جو دو روز قبل شیعہ علماء سے مشاورت کے طے کیا تھا اس کے برعکس عمل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یہ بات ذہن نشیں کر لے کہ عزاداری کے حوالے سے شیعہ قوم اپنے اصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

تحریک پاکستان ایک ایسی ریاست کے لیے جدوجہد تھی جہاں مسلمان اپنی عبادات آزادی کے ساتھ ادا کرسکیں۔

ہمارے اجداد نے ارض پاک کے قیام کے لیے ایک طویل جدوجہد اور ان گنت قربانیاں دیں ہیں۔

حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلوں سے لگتا ہے کہ ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔

ملت تشیع ایک مہذب قوم ہے ۔ ہم نے کبھی بھی شائستگی او تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

ملک کے آئین و قانون کی بالادستی کو ہم مقدم سمجھتے ہیں۔

مجالس و جلوس میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد ہماری قانونی، اخلاقی اور شرعی ذمہ داری ہے۔

پریس کانفرنس میں ملک اقرار، علامہ علی اکبر کاظمی، مولانا ظہیر کربلائی ،انجمن جانثاران اہلبیت کے رہنما شباہت رضوی، تنظیم دعائے زہرا کے اصغر عابدی،مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم اسد نقوی، بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button