ایران

چین اور روس تقریبا تمام معاملات میں ہمارے ساتھ ہیں، سید عباس عراقچی

شیعیت نیوز: ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تقریبا تمام معاملات میں چین اور روس ہمارے ساتھ ہیں اور جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد اوباما اور ٹرمپ کے دوران ایران کے خلاف عائد ہونے والی تمام پابندیوں کو ختم کی جانی چاہیے۔

یہ بات ویانا میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سید عباس عراقچی ، جوہری معاہدے کے جوائنٹ کمیشن کے مذاکرات کے ایک نئے دور کے اختتام پر کہی۔

عراقچی نے اس اجلاس میں ایران کے خلاف تمام پابندیوں بشمول امریکی ’’کاتسا‘‘ نام نہاد پابندیوں پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا۔

انہوں نے امریکہ اور ایران کے اقدامات کی ترتیب کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پہلے تمام پابندیاں ختم کرنی چاہئیں اور ایران صرف امریکی پابندیوں کی دیانتداری کی توثیق کے بعد ہی اپنی ذمہ داریوں پر واپس آجائے گا اور ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای نے سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے جوائنٹ کمیشن کے تیسرے ورکنگ گروپ جو کل ویانا میں شروع ہوگا، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کمیشن عملی اقدامات پر توجہ دے گا۔ اس ورکنگ گروپ کا کام یہ ہے کہ توثیق کے عمل اور اس کی مدت کا جائزہ لینے کے علاوہ تمام فریقوں کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے ٹائم ٹیبل طے کرے۔

انہوں نے نام نہاد ’’یو ٹرن‘‘ U-turn نام نہاد پابندیوں جو ایران کی بینکاری لین دین میں سب سے اہم رکاوٹ اور جوہری معاہدے کے مفادات کے استعمال میں ایران کیلیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اور یہ کہ کیا ایران ان پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں تحقیقات کو ماہرین پر چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم فی الحال ’’مختلف کرنسیوں کو تبدیل کرنے‘‘ کے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔

عراقچی نے ایک سوال، کہ کیا ایران مذاکرات کو بغیر کسی نتیجہ کے جاری رہے گا، کے جواب میں کہا کہ اگر ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ دوسری فریقیں کافی سنجیدہ نہیں ہیں تو ہم مذاکرات کو بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا لیکن ہم ابھی تک اس نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button