اہم ترین خبریںایران

ایرانی فوج کی نقش آفرینی اور آمادگی میں روز بروز اضافہ کرنا چاہیے، رہبر معظم

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی ماموریت انجام دینے کے لئے میدان میں موجود ہیں اور فوج کی نقش آفرینی اور آمادگی میں روز بروز اضافہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایرانی فوج کی میدان میں موجودگی اور آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی مسلح افواج کو اپنی آمادگی اور نقش آفرینی میں روزبروز اضافہ کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے یوم فوج کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی فوج کی میدان میں موجودگی اور آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی مسلح افواج کو اپنی آمادگی اور نقش آفرینی میں روزبروز اضافہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی ماموریت انجام دینے کے لئے میدان میں موجود ہیں اور فوج کی نقش آفرینی اور آمادگی میں روز بروز اضافہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین زادہ حجازی خالق حقیقی سے جاملے

دوسری جانب ایران میں آرمی ڈے منایا جارہا ہے، اس موقع پر سالانہ پریڈ اور سامان حرب کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، کورونا کے باعث اس سال آرمی ڈے کی پریڈ محدود پیمانے پر اور ملک بھر کی فوجی چھاونیوں میں منعقد کی گئیں۔

آرمی ڈے کی قومی تقریبات اور پریڈ کا آغاز رہبرانقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے پیغام سے ہوا ۔اس موقع پر بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبدالرحیم موسوی اور دیگر اعلی رتبہ فوجی افسران بھی شریک تھے۔

کورونا کی وجہ سے سے آرمی ڈے کی مرکزی پریڈ تہران میں آٹوموبائل ریلی کی شکل میں منعقد کی گئی۔ اس سال کی پریڈ مدافعان وطن یاوران سلامت یا وطن کے سپاہی اور مددگاران صحت کے نام سے منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ایران کے دفاعی ماہرین کے تیار کردہ سامان حرب کی نمائش بھی کی گئی جس میں مختلف اقسام کے جدید ترین میزائل بھی شامل تھے۔

ایرانی ماہرین کے تیار کردہ صیاد تین اور صیاد چار میزائل ، تلاش میزائل، اسٹریٹیجک میزائیل سسٹم ایس تین سو، اور ایس دو سو، اسی طرح مرصاد میزائل سسٹم بھی آرمی ڈے کی پریڈ میں شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے اپنے ایک حکم کے ذریعے ایرانی کلینڈر کی تاریخ انتیس فروردین کو آرمی ڈے کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button