اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی سکھر کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان سوات کاانتہائی مطلوب اہم کمانڈر گرفتار

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مین بازار بونیر میں لوٹا ماری بھی کرتا رہاہے ،ملزم سوات میں پاک فوج کے اپریشن کے بعد بھگ کر سندھ آگیا تھا

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) سکھر کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان سوات کاانتہائی مطلوب اہم کمانڈر گرفتار۔سی ٹی ڈی سکھر نے وفاقی احساس ادارے کی مدد سے تحریک طالبان سوات اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد بیگ دھماکہ خیز مواد ڈیٹونیٹر دیسی ساختہ بم اور بال بیرنگ نٹ بولٹ کیل برآمد ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے 2009 میں تحریک طالبان سوات میں شمولیت اختیار کی ۔ملزم نے مقامی کمانڈر رحیم خان کے ساتھ مل کر متعدد دہشت گردگردانہ کاروائیاں کی جن میں پاک فوج اور پولیس کو شدید جانی و ملی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: مسنگ پرسنز کے لواحقین کا بھرپور ساتھ دیں اور ان احتجاج میں علماء اور ان لواحقین کے شانہ بہ شانہ رہیں ، علامہ سید علی رضا رضوی کی قوم سے اپیل

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جیپ/سوزوکی چھین کر افسر خان کو دی جو کے VIBED ماہر مانا جاتا ہے ،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈبل کیبین گاڑی چھین کر افسر خان کے حوالے کی جس کو VBIED کے طور پر استعمال کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مین بازار بونیر میں لوٹا ماری بھی کرتا رہاہے ،ملزم سوات میں پاک فوج کے آپریشن کے بعد بھگ کر سندھ آگیا تھا اور یہاں روپوش رہنے کے بعد اپنے مزموم مقاصد کو پورا کرنے کے لیے متحرک تھا۔فسران بالا کی طرف سے چھاپہ مار پارٹی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button