اہم ترین خبریںدنیا

یمن پر مسلط کردہ جنگ کے بارے میں عالمی برادری کی خاموشی شرم آور ہے، پوپ فرانسس

شیعیت نیوز: کیتھولک عیسائيوں کے سربراہ پوپ فرانسس نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے بارے میں عالمی برادری کے سکوت اور خاموشی کو شرم آور قراردیا ہے۔

کیتھولک مذہبی رہنما نے ایسٹر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر یمن پر مسلط کردہ جنگ پر عالمی برادری کی خاموشی شرم آور ہے۔ پوپ فرانسس نے افریقی ممالک میں جاری تشدد پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت ، بربریت کا سلسلہ گذشتہ 6 سال سے مسلسل جاری ہے اور سعودی عرب اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی طاقت کا خوف، سعودی عرب نے ایٹمی مذاکرات میں شمولیت کی درخواست کردی

دوسری جانب کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ایسٹر کی مناسبت سے اپنی تقریر میں کورونا کی ویکسین کی منصفانہ تقسیم خاص طور پر غریب ملکوں کے درمیان ویکسین کی تقسیم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پوپ نے سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور ماسک لگا کر کھڑے ہوئے کارڈینلز سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں جاری مسلحانہ جھڑپوں کی مذمت کی اور کہا کہ ملکوں کو فوجی ہتھیار خریدنے پر بے تحاشا دولت خرچ کرنے کے بجائے، یہ پیسے کورونا کی ویکسین کی تیاری اور دنیا بھر میں اس کی تقسیم پر خرچ کرنے چاہیے۔

پوپ فرانسس نے اکیس مارچ کو بھی پوری دنیا میں کووڈ-19 کی بیماری سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی طرف سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا میں مافیائي گروہ، اس وبا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انٹرپول نے پچھلے سال دسمبر میں انتباہ دیا تھا کہ منظم جرائم پیشہ گروہ ممکنہ طور پر کورونا ویکیسن کی کھیپیں چوری کر سکتے ہیں یا پھر جعلی ویکسین منڈیوں میں اتار سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button