ایران

امریکہ نے ایٹمی معاہدے میں واپسی کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا ہے، صدر روحانی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکی نئی انتظامیہ نے اب تک ایٹمی معاہدے میں واپسی کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے بروز بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے صرف پچھلی حکومت کےغلط مؤقف اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ناکام پالیسی پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ جنگ، دباؤ اور پابندی سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا بلکہ ہمیں سفارت کاری کا طریقہ اپنانے کی ضرورت ہے لیکن انہوں نے صرف بات کی ہے اور کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ امریکی نئی انتظامیہ نے نہ صرف سفارتی طریقہ کار نہیں اپنایا ہے بلکہ ایران کے خلاف دباؤ اور پابندیوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کا مآرب کے 70 فیصد علاقوں پر کنٹرول

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی صدرات کے دور میں ساری دنیا کو پتہ تھا کہ اس حوالے سے امریکہ ہی قصو وار تھا ؛ لیکن اب بھی امریکی نئی انتظامیہ، ٹرمپ کے نقش قدم پر چل کر نئے طریقے اپنانے اور پروپیگنڈے سے ایرانی عوام کو دھوکہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے جو واشنگٹن مذکرات پر تیار ہے لیکن ایران نہیں اور امریکہ 1+5 گروہ سے ایران سے مذاکرات کرنے پر تیار ہے لیکن ایران نہیں مانتا ہے؛ لہٰذا ہمیں اس حوالے سے چوکس رہنا ہوگا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے مذاکرات کا مطالبہ کیا اور ہم نے کہا کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ٹرمپ دہشت گرد تھے یا نہیں؟ اگر آپ یہ نہیں مانتے ہیں کہ وہ دہشت گرد تھے تو آپ کی ساری باتیں جھوٹ ہیں، لیکن اگر آپ یہ مانتے ہیں کہ وہ دہشت گرد تھے تو، آپ اس دہشت گردی کارروائی کو ایک سیکنڈ تک بھی جاری نہیں رکھ سکیں گے؛ مگر آپ دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھتے ہیں۔ آپ نے پھر بھی ایرانی رقوم کو منجمد کرکے ہمیں دنیا سے تجارت کرنے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کی پیشگوئی صحیح ثابت ہو رہی ہے، سید نصر اللہ

صدر روحانی نے کہا کہ اگر امریکہ، ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھائے تو ہم بھی اپنے جوہری وعدوں پر پورا اتریں گے؛ امریکیوں کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاہدوں میں واپسی کیلئے کئی مہینوں کی ضرورت ہے حالانکہ یہ جھوٹ ہے اور یہ ایک ہی دن میں ممکن ہے۔

ایرانی صدر نے پابندیوں کی منسوخی کیلئے دونوں فریقین کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر سنجیدہ عزم ہو تو امریکہ ایک دن میں اپنے تمام وعدوں کی طرف لوٹ سکتا ہے اور ہم بھی اپنے تمام وعدوں پر واپس آسکتے ہیں؛ لہٰذا راستہ واضح ہے، نعروں اور انٹرویو کے ساتھ یہ آگے نہیں بڑھتا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ جب امریکہ ایران کے خلاف پابندیوں کو اٹھائے تب ایران بھی مئی 2020 کی پچھلی صورتحال پر واپس آنے پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button