اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ نا رک سکا، سابق امامیہ چیف اسکاؤٹ و سینئرکالم نگار سردارتنویر بلوچ اغواء

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کے سابق چیف اسکاؤٹ ، کالم نگار اور سینئر تجزیہ کارسردار تنویر بلوچ (ڈاکٹر ریحان ولایتی)کو قانون کے نفاذ کے نام پر قانون کو پیروں تلے روندنے والے اہلکاروں نے گذشتہ شب 2 بجے ان کے گھر سے اٹھا کر اغواء کرلیا ہے ۔

شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کے ہاتھوں شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، رات گئے سرگودھاسے سابق امامیہ چیف اسکاؤٹ و سینئرکالم نگار سردار تنویر بلوچ (ڈاکٹر ریحان ولایتی)کو اغواء کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کے سابق چیف اسکاؤٹ ، کالم نگار اور سینئر تجزیہ کارسردار تنویر بلوچ (ڈاکٹر ریحان ولایتی)کو قانون کے نفاذ کے نام پر قانون کو پیروں تلے روندنے والے اہلکاروں نے گذشتہ شب 2 بجے ان کے گھر سے اٹھا کر اغواء کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں مساجد کھلیں گی یا نہیں؟؟وفاقی وزیر مذہبی امور کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

سردار تنویر حیدر بلوچ کو سرگودھا میں ان کے آبائی گھر سے اٹھا کر جبری طور پر لاپتا کیا گیا ہے ، واضح رہے کہ سردار تنویر بلوچ(ڈاکٹر ریحان ولایتی) کالم نگار اور سینئر تجزیہ نگار ہیں۔دو دہائیوں قبل امامیہ اسکاوٹنگ کے چیف رہ چکے ہیں۔گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال تھے۔

اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ہمارے ملک میں عدالتیں موجود ہیں انہیں عدالت میں پیش کرنا چاہیے، جبری گمشدگی غیر انسانی اور غیر قانونی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں رمضان المبارک میں احتجاج اور دھرنوں کی جانب نا دھکیلا جائےبلکہ تمام اسیروں کوبازیاب کیاجائے، علامہ عقیل موسیٰ

واضح رہے کہ ایک جانب ملک بھر سے جبری طور پر لاپتا شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے شیعہ لاپتا عزاداروں کی بازیابی کیلئے 2 اپریل سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہوا ہے دوسری جانب مسلسل شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button