لبنان

صیہونی سفارت کار حزب اللہ کی فوجی صلاحیت سے پریشان

شیعیت نیوز: مغربی ایشین خطے اسلامی مزاحمت کے طاقتور ہونے پر تل ابیب کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ میں صیہونی سفارت کار گیلڈ ایردان نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لبنانی حزب اللہ مزاحمتی تحریک پر دباؤ بڑھائے۔

اتوار کی شام بھیجے گئے اس خط میں ایردان نے حزب اللہ کی فوجی صلاحیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ اور اس کی فوجی سرگرمیوں کو مسلسل مضبوط بنانے کے سنگین نتائج برآمد ہونے کا امکان ہے، جس میں دونوں فریقوں کے مابین بڑے پیمانے پر دشمنیوں کا دوبارہ آغاز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے سانحہ مچھ کے قتل عام کی ویڈیو جاری کرکے پاکستان میں مزید کاروائیوں کا اعلان کردیا

یروشلم پوسٹ کے مطابق انہوں نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لئے کارروائی کرنے کی سلامتی کونسل سے اپنی بے بنیاد درخواست کا اعادہ کیا اور لبنان کے مقبوضہ فلسطینی سرحد پر اقوام متحدہ کے امن مشن کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صیہونی سفارت کار نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ (وہ) بلیو لائن کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر فوجی تنصیبات اور پوزیشنوں کا انتظام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حزب اللہ باقاعدگی سے اس علاقے میں گشت کرتی ہے اور اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آخر کار سعودی عرب کے وزیر خارجہ سیز فائر کی پیشکش کرنے پر مجبور ہوگئے

واضح رہے اس سے قبل اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر اوری گارڈین نے حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں ممکنہ لڑائی کی صورت میں اسرائیل پر روزانہ لگ بھگ 2 ہزار میزائل اور راکٹ فائر کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button