اہم ترین خبریںپاکستان

وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی کربلا میں امام حسین ؑ کےحرم میں حاضری ، نجف میں آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات

بعد ازاں زائرین کے لئے زیر تعمیر پاکستان ہاؤس کی عمارت کے جائزہ لیااور نجف اشرف میں مرجع عالی قدر آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی سے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر عراق میں متعین پاکستان کے سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

شیعیت نیوز: پاکستان کےوفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری نے نواسہ رسول ؐ ، سردارِ جوانان جنت امام ِ عالی مقام امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر میں حاضری دی ،پیر نورالحق قادری ان دنوں دورہ عراق پر ہیں، جہاں وہ کربلائے معلیٰ میں شہدائے کربلا کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔

بعد ازاں زائرین کے لئے زیر تعمیر پاکستان ہاؤس کی عمارت کے جائزہ لیااور نجف اشرف میں مرجع عالی قدر آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی سے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر عراق میں متعین پاکستان کے سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پاکستانی سفیر کے ہمراہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے حرم مقدس پر حاضری دی ،انہوںنے حرم سید الشہداء میں پاکستان کی ترقی ، استحکام اور سلامتی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیاں نہ رک سکیں، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کے دو سابق عہدیدارلاپتہ

عراق میں متعین پاکستان کے سفیر نے پیرنوراالحق قادری کو کربلا معلی میں نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار اقدس کی زیارت کیلئے آنے والے پاکستانی زائرین کی رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے زیر تعمیر پاکستان ہاؤس کا معائنہ کروایا اور منصوبے کے حوالے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے نجف اشرف میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرجع عالی قدر آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی اور مسلم امہ کے اتحاد و اتفاق کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button