اہم ترین خبریںپاکستان

استاد آپ بہت یاد آتے ہیں || گل زہرا رضوی

شہید استاد سبطِ جعفر ، شہید رضا عسکری ، شہید سیدعین ، شہید ڈاکٹر حیدر علی ، شہید خرم ذکی ، شہید امجد صابری یہ سب اساتذہ تھے جنہیں جرمِ محبتِ اہلیبیتؑ کی سزا ملی ۔ امجد صابری کے قاتلوں نے تو خود کہا کہ انہیں امجد صابری کے شیعہ سنی اجتماعات میں جانے اور قصائدِ اہلیبیتؑ پڑھنے سے شدید تکلیف تھی ۔

شیعیت نیوز: پتہ نہیں استاد سبطِ جعفر جیسے لوگ شہید کیوں ہو جاتے ہیں ۔ آج انکی آٹھویں برسی تھی ۔ شاعری کی تو الہامی و آفاقی ، پڑھایا تو نام کیساتھ استاد کا مستقل لقب لگ گیا ، ذاکری کی تو یوں کہ وقتِ مقررہ پر خود پہنچ گئے۔ نہ پروٹوکول مانگا ، نہ تعریفی کلمات نہ واہ واہ ۔ ادبی کام کیا تو کئی تنظیموں کو پائوں پر کھڑا کر دیا ۔ سماجی کام کیا تو جس نے پُکارا ، موٹر سائیکل پر مدد کیلئے کراچی کے ایک کونے سے دوسرے پر پہنچ گئے ۔ اور شہید ہوئے توایسے کہ اپنے پرائے سب کو تڑپا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: انصار اللہ نے آل سعود کی نیندیں حرام کردیں، شاہ خالد ایئر بیس اور آرامکو پر ڈرونوں سے حملہ

تکفیری فاشسٹ فکر ، افغان جہاد ، جنرل ضیاٗالحق کی آمریت کا شکریہ کہ پاکستان میں آج استاد جیسے استاد نہیں ہیں بلکہ تکفیری جہادی دہشتگرد ہیں جو پنجاب سے لیکر سندھ تک محرموں، میلادوں، جلوسوں، مجلسوں پر پھٹ رہے ہیں ۔ آپ کرونا سے پریشان ہیں ، کرونا سے زیادہ خوفناک وائرس تکفیری مائنڈ سیٹ ہے جو خاموشی سے سادہ لوح اور کچھ مذہبی رحجان رکھنے والے جوانوں میں پروان چڑھ رہا ہے ۔
شہید استاد سبطِ جعفر ، شہید رضا عسکری ، شہید سیدعین ، شہید ڈاکٹر حیدر علی ، شہید خرم ذکی ، شہید امجد صابری یہ سب اساتذہ تھے جنہیں جرمِ محبتِ اہلیبیتؑ کی سزا ملی ۔ امجد صابری کے قاتلوں نے تو خود کہا کہ انہیں امجد صابری کے شیعہ سنی اجتماعات میں جانے اور قصائدِ اہلیبیتؑ پڑھنے سے شدید تکلیف تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: افسوس عالمی بڑوں کی بیٹھک میں مسئلہ کشمیر پر لفظ تک نہیں بولا گیایہ خارجہ پالیسی کی کمزوری نہیں تو کیا ہے؟علامہ ساجد نقوی

استاد سبطِ جعفر چلے گئے ، پیچھے ہزاروں شاگرد چھوڑ گئے لیکن ایک بھی استاد سبطِ جعفر نہیں ہے ۔ ایسا کہاں سے لائوں کہ تجھ سا کہیں جسے ۔ کون ہے جو میں چلا ہوں علیؑ سے ملاقات کو جیسا کلام پھر لکھ سکے ۔ ایسا کہاں سے لائیں جسے بیرونِ ملک منتقل ہو جانے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی دی جائے لیکن وہ مسکرا کر کہے ، میں ملک کیوں چھوڑوں۔ جانتا ہوں میری جان کو خطرہ ہے لیکن میری پوری زندگی امام حسینؑ کی خدمت میں گزر گئی ، میں بھی انہی کی راہ میں قتل ہو جانا پسند کرونگا ۔

استاد آپ بہت یاد آتے ہیں ، بہت یاد آئیں گے ۔

شہید استاد سبطِ جعفر کیلئے الفاتحہ

تحریر: گل زہرا رضوی

متعلقہ مضامین

Back to top button