مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی اسپیشل فورسز کا ایشل جیل پر دھاوا، فلسطینی قیدیوں پر تشدد

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کے مسلح اہلکاروں نے گذشتہ روز بدنام زمانہ ایشل جیل میں گھس کر فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایشل جیل کے بئر سبع وارڈ میں گھس کر قابض اہلکاروں نے 6 گھنٹے تک قیدیوں سے تفتیش کی اور انہیں مارا پیٹا۔ تفتیش کے دوران 22 فلسطینی قیدیوں کے کمروں اور ان کے سامان کی تلاشی لی گئی۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے نہ صرف اسیران سے تفتیش کی اور ان کے سامان کی تلاشی لی گئی بلکہ اسرائیلی فوج نے ان پر پابندیاں بھی عائد کیں۔

قابض اسرائیلی فوج نےبعض قیدیوں کو ایک ماہ تک کینٹین پرجانے سے روک دیا گیا۔ کچھ کو دن میں قید خانے سے باہر نکلنے سے ایک ہفتے کے لیے محروم کیا گیا۔

کلب برائے اسیران کے مطابق ایش جیل میں ایک وارڈ میں 75 فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں بعض بیمار اور عمر رسیدہ قیدی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کویت کا اقوام متحدہ سے قابض اسرائیلی ریاست کے احتساب کا مطالبہ

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور القدس میں قابض اسرائیلی فوج نے کل جمعرات کےروز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے تلاشی مہم کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی اور توڑپھوڑ بھی کی۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

رام اللہ شہر میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان ھادی غوانمہ کو حراست میں لیا۔

جنین میں تلاشی کی مہم کے دوران یعبد کے مقام سے ثابت ولید عطاطر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اس کے گھر میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

غرب اردن کے شمالی شہر قلیقلیہ میں تلاشی کے دوران گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے خضوری یونیورسٹی کے طالب علم 20 سالہ نور صادق ابراہیم شواھنہ کو حراست میں لے لیا۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے غسان الشوامرہ اور ولید الخطیب کو گرفتار کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں تین فلسطینیوں پر تشدد کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ صحافی محمد عوض کے مطابق صیہونی فوج نے بیت امر کے مقام پر تلاشی کے دوران ابراہیم عبدالحمیدابو ماریہ، اس کی اہلیہ اور دو جوان بیٹیوں براہ اور آلا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button