اہم ترین خبریںعراق

عراق: جشن اعیاد شعبانیہ، کربلائے معلی سراپا جشن و سرور

شیعیت نیوز: عراق میں خاندان عصمت و طہارت کی تین برگزیدہ ہستیوں، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام، علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس اور حضرت امام زین العابدین علیھما السلام کے ایام ولادت کا جشن انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اور کربلائے معلی میں بین الحرمین میں پھول برسائے گئے۔

کورونا کے پھیلاؤ اور اس کی وجہ سے عائد کی جانے والی بندشوں کے باجود زائرین کی ایک بڑی تعداد کربلائے معلی پہنچی اور کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے سید الشہدا حضرت امام حسین اور عملدار کربلا ابوالفضل العباس کے روضوں اور بین الحرمین میں اعیاد شعبانیہ کا جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک وقوم اور مکتب اہل بیتؑ کے ایک عظیم فرزند ، ماہر تعلیم و قانون، رونق ِ فرش عزاپروفیسر سید سبط جعفرزیدی ؒ کوبچھڑے 8برس بیت گئے

عراقی زائرین کی ایک بڑی تعداد ہر سال کی روایات کے مطابق، قرب و جوار کے شہروں سے پیدل چل کر کربلائے معلی پہنچی ہے اور اس سفر کے عاشقانہ مناظر کا سوشل میڈیا کے مختلف چینلوں پر صارفین کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا۔

اس موقع پر بارگاہ حسینی کی انتظامیہ نے اہلبیت عصمت و طہارت کے کروڑوں چاہنے والوں کےلئے آن لائن زیارت کا اہتمام کیا ہے تا کہ کورونا پروٹوکول کی بندشوں کی وجہ سے گھر بیٹے ان ایام کی مخصوص عبادت اور زیارات بجا لاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھرمیں جشن ولادت جگرگوشہ علیؑ وبتولؑ امام حسینؑ وسرکارمولاعباسؑ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے

اس موقع پر کربلائے معلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں جو پندرہ شعبان حضرت امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے جشن اور اس کے بعد تک جاری رہیں گے۔

کربلائے معلی کے علاوہ نجف اشرف، کاظمین شریفین اور سامرہ نیز عراق میں موجود دیگر زیارت گاہوں میں بھی اعیاد شعبانیہ کے موقع پر جشن کا سماں ہے اور چراغانی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button