اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصر اللہ جمعرات کی شب یوم جانباز کی مناسبت سے خطاب کریں گے

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ جمعرات کی شب یوم جانباز کی مناسبت سے عوام سے خطاب کریں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی جانبازوں کی فداکاری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے خطاب کریں گے۔ سید حسن نصر اللہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی جانبازوں کی فداکاری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھرمیں جشن ولادت جگرگوشہ علیؑ وبتولؑ امام حسینؑ وسرکارمولاعباسؑ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے

واضح رہے لبنان میں حضرت عباس علیہ السلام کیا یوم ولادت یوم جانباز کے عنوان سےمنایا جاتا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اپنے اس خطاب میں خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کا پردہ بھی فاش کریں گے۔

دوسری جانب لبنان میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور لبنانی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہو چکی ہے کہ انسانیت کی فلاح درحسین علیہ السلام سے وابستگی کے بغیر ممکن نہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

لبنان میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کا آج بدترین دن رہا، لبنانی ڈالر کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 فیصد تک گر گئی اور اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ میں فروخت ہورہا ہے۔

خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے منی چینجرز کا کہنا تھا کہ وہ 14 ہزار 800 سے 900 لبنانی پاؤنڈ کا ایک ڈالر خرید رہے ہیں جب کہ 15 ہزار لبنانی پاؤنڈ میں ایک امریکی ڈالر فروخت کیا جارہا ہے۔

مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ٹائروں، کوڑے دانوں کو آگ لگا کر اپنا غصہ نکالا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button