ایران

ہم تو کیمیائی اور ایٹمی خطروں کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جنرل امیر حاتمی کا اعلان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج جراثیمی، کیمیائی اور ایٹمی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔

نئی ایرانی کورونا ویکسین فخرایک کی تقریب رونمائی اور انسانی آزمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج تمام خطرات اور ہر اس چیز کے مقابلے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں جسے دشمن جارحیت کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کیمیائی، جراثیمی اور ایٹمی حملوں کا مقابلہ کرنے کی پوری توانائی رکھتی ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران عراق کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھیار انسانی حقوق کے دعویداروں نے صدام حکومت کو فراہم کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم کیلئے نئے سال معاشی جنگ میں شاندار فتوحات کا سال ہے، صدر روحانی

انہوں نے کہا کہ صدام حکومت نے نہ صرف ہمارے سپاہیوں بلکہ خود عراقی شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد ایرانی اور عراقی شہری شہید اور متاثر ہوئے۔

ایران کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جاپان پر امریکہ کی ایٹمی بمباری میں دو لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے جبکہ تابکاری اثرات نے برسوں تک جاپانیوں کو اپنے پنچوں میں جکڑے رکھا۔

دوسری جانب ایران میں منائے جانے والے ’’یوم پاسدار‘‘ کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے نئی زیر زمین میزائل بیس کے ساتھ ساتھ متعدد ریڈار و الیکٹرانک وارفیئرز کی نقاب کشائی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہو چکی ہے کہ انسانیت کی فلاح درحسین علیہ السلام سے وابستگی کے بغیر ممکن نہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے دفاعی سسٹمز میں متعدد کروز و بیلسٹک میزائل اور ریڈار و ٹریکنگ سسٹمز کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک وارفیئر بھی شامل ہے۔ اس موقع پر سپاہ پاسداران کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ پاسداران کی نیول فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا تنگسیری نےبھی خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق متعارف کروائے گئے نئے دفاعی سسٹمز کو اس موقع پر باقاعدہ طور پر سپاہ پاسداران کی نیول فورسز کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد بریگیڈیئر جنرل علی رضا تنگسیری نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران کی نیول فورسز کو ان دفاعی سسٹمز کے مل جانے کے بعد ہم دشمن کے تمام سگنلز، حتی دشمن کے خاموش اور اندرونی ارتباطی سگنلز کو بھی بآسانی دریافت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button