کراچی، تکفیری دہشت گردوں کا رینجرز اہلکاروں پر حملہ، 7 افراد شدید زخمی
واضح رہے کہ رینجرز حکام کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے، جبکہ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے میں 3 افراد شدیدزخمی ہوئے ہیں جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے

شیعیت نیوز: ملک دشمن سعودی نواز تکفیری وہابی دہشت گردوںکا رینجرز کی گاڑی پر حملہ ،اورنگی ٹاؤن زور دار دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا، 3 اہل کارسمیت 7افراد شدید زخمی ایک کی حالت تشویش ناک ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں معلوم کے گشت پر مصروف رینجرز کی وین اور موٹر سائیکل سوار اہلکار وں پر تکفیری دہشت گرد عناصر نے حملہ کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: متولی وکلید بردارِ کعبہ ، نگہبان رسالتؐ حضرت ابوطالبؑ کی شان میں بدترین گستاخی،ملعون ابرارشائق کو سخت سزادینے کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور دورتک اس کی آواز سنی گئی، دھماکےسے نزدیک ہی موجودکار اور موٹر سائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تھیلے میں موجود بارودی مواد رینجرز وین کی جانب پھینکا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔
واضح رہے کہ رینجرز حکام کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے، جبکہ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے میں 3 افراد شدیدزخمی ہوئے ہیں جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔