اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران انقلاب نے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعرات کی رات ایک طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

آئی آر جی سی کی ائیر سیکورٹی یونٹ کے دفتر رابطۂ عامہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کی رات اہواز سے مشہد جانے والے ایک طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کو ائير سیکورٹی یونٹ کے افراد نے ناکام بنا دیا۔ یہ طیارہ ایران ائير کا تھا رات دس بج کر دس منٹ پر اہواز ائيرپورٹ سے مشہد کے لیے اڑا تھا۔

ابتدائی بیانات کے مطابق ، مجرم نے ہائی جیک کے بعد خلیج فارس کے جنوبی ساحل پر واقع ایک ملک کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کا ارادہ رکھا ہے۔

بیان کے مطابق ہائی جیکر طیارے کو خلیج فارس کے کسی ساحلی ملک لے جانا چاہتا تھا لیکن ائير سیکورٹی یونٹ کے افراد کی ہوشیاری کے باعث اس کی سازش ناکام ہو گئی اور طیارے کو اصفہان ائیر پورٹ پر ایمرجینسی لینڈنگ کر کے بحفاظت اتار لیا گيا۔

ہوائی جہاز کے عزیز مسافر متبادل پرواز کے ساتھ اچھی صحت میں اپنی منزل کے لئے روانہ ہوگئے۔فوجداری کارروائی کے طول و عرض کی تحقیقات جاری ہیں۔بیان میں کہا گيا ہے کہ اس سازش کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی انسانی حقوق عدالت میں مغربی ممالک ہی مرکزی ملزم ہے، علامہ ابراہیم رئیسی

دوسری جانب ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے بتایا ہے کہ صوبۂ مغربی آذربائيجان میں ایک دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گيا اور دو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گيا ہے۔

وزارت انٹیلی جینس کے دفتر رابطۂ عامہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صوبۂ مغربی آذربائيجان کے پیرانشہر علاقے میں ایک دہشت گرد ٹیم، کارروائی کا ارادہ رکھتی تھی لیکن وزارت انٹیلی جینس نے اس دو رکنی مسلح ٹیم کا پتہ لگا لیا اور مسلحانہ جھڑپ کے دوران اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ دہشت گرد، کردستان میں موجود ایک دہشت گرد گروہ کے لیے کام کر رہے تھے۔ ان کے پاس سے دو بندوقیں، مارٹر گولے اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button