مقبوضہ فلسطین

العیسویہ : صیہونی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، 5 اسرائیلی اور 10 فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے العیسویہ میں گذشتہ روز فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم پانچ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے دو کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ تین کو موقعے پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ادھر العیسویہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کے نتیجے میں کم سے کم 10 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر واٹرکینن کا بھی استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نے عیسویہ میں سوریج کا پانی چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئیں۔

العیسویہ میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب قابض‌ اسرائیلی فوج نے 21 سالہ طارق مروان عبید نامی ایک شہری کو گرفتار کیا۔ اس گرفتاری کے خلاف فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں‌ نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعری بازے کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور مغربی ملکوں نے افغانستان کو دنیا کا بدعنوان ترین ملک بنا دیا

دوسری طرف فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں منگل کے روز اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کم سے کم 15 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض ‌فوج نے لوٹ، مار، توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں مراد ولید ملایشہ، محمد محمود علاونہ اور مراد فشافشہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ تینوں فلسطینی سابق اسیر ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں تلاشی کے دوران سابق اسیر لطفی طاہر ملایشہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر مغربی جنین میں مانہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوعران شادی عبدالروئف صبیحات نامی یک نوجوان کو گرفتار کیا۔ ایک شہری سعید ابو علی کو اریحا شہر سے گرفتار کیا گیا۔

قابض فوج نے بیت لحم میں تلاشی کے دوران 21 سالہ سابق اسیر ابراہیم سلیمان دعدوع اور محمود احمد عیسیٰ کو کو ان کے گھروں سے اٹھالیا۔

رام اللہ میں تلاشی کے دوران 30 سالہ مجد جرار، البیرہ سے 22 سالہ سعد زلوم، بیرزیت سے 39 سالہ محمد سلیمان کنعان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران 29 سالہ علی عبدالغفار دوفش کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور اس کی گاڑی بھی ضبط کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button