اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد، سعودی سفارت خانے کی گاڑی نےموٹرسائیکل سوار کو بےدردی سے کچل کرہلاک کردیا

بموں ، میزائلوں اور راکٹوں سے مسلمانوں کا خون ناحق بہانے والے سعودیوں نے اب گاڑیوں سے کچل کر بےگناہوں کا قتل بھی شروع کردیا

شیعیت نیوز: بموں ، میزائلوں اور راکٹوں سے مسلمانوں کا خون ناحق بہانے والے سعودیوں نے اب گاڑیوں سے کچل کر بےگناہوں کا قتل بھی شروع کردیا۔سعودی سفارتخانے کی تیز رفتارگاڑی نے اسلام آباد میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کو بےدردی سے کچل کر ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے کی گاڑی نے تھانہ شالیماراسلام آباد کی حدود میں موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،محمد عرفان نامی نوجوان جاں بحق،میت پمز ہسپتال منتقل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان کو کھلا چھوڑنے کا مطلب ہر وقت نئے جرم کا انتظار، سعودی حزب اختلاف

ایس پی صدر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ: "گاڑی سعودی کنٹریکٹر فیصل بن تراد کا 23 سالہ بیٹا چلا رہا تھا،سعودی کنٹریکٹر کے بیٹے کو گرفتار کرکے تھانہ شالیمار منتقل کردیا ہے۔””

ملزم کے پاس امریکا اور سعودی عرب کا لائسنس ہے لیکن اسلام آباد کا ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہے،سعودی کنٹریکٹر کا ڈپلومیٹک اسٹیٹس نہیں ہے اس لئے فیصل بن تراد پر سفارتی استثنیٰ کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کے بعد "قانون کے مطابق” کارروائی ہوگی۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button