اہم ترین خبریںایران

سید مرتضی علم الہدی تاریخ اسلام کی ممتاز شخصیت ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فقہ، کلام، ادب، حدیث اور تفسیر کے علوم میں سید مرتضی علم الہدی کے تبحر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سید مرتضی علم الہدی تاریخ اسلام کی ممتاز شخصیت ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سید مرتضیٰ علم الہدی کی یاد میں منعقد کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں سید مرتضی کی علمی اور ادبی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سید مرتضی علم الہدی ایک بین الاقوامی اسلامی شخصیت ہیں اور ان کے علمی آثار ان کے علمی تبحر کا مظہر ہیں ۔

سید مرتضی علم الہدی کا شمار اسلام کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کے آثار کی اشاعت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام آج حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی نے سید مرتضی علم الہدی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ تین مہینوں تک ایران کیخلاف پابندیوں کو اٹھانا ہوگا، مجید روانچی

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے روئیے میں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ایران کے خلاف امریکی رفتار و کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کے نقش قدم پر گامزن ہے اورامریکہ کے روئیے میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں پر مکمل عمل کیا لیکن جب امریکہ اور تین یورپی ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو ایران نے بھی بتدریج اپنے وعدوں میں کمی کردی ۔ اب اگر امریکہ اور یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہیں تو ایران بھی عمل کرےگا ۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اب امریکہ اور یورپی ممالک کو پہلے عمل کرنا چاہیے کیونکہ ایران پہلے عمل کرچکا ہے اور اب مزید امریکہ اور تین یورپی ممالک کے فریب میں نہیں آئے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button