ایک بار پھر مظلوموں کی آواز بند
ایک بار پھر مظلوموں کی آواز بند
ایک بار پھر مظلوموں کی آواز شیعیت نیوز کا پیج بند کردیا گیا۔ ایک طرف ظالموں کی آواز پر کوئی پابندی نہیں لگتی مگر ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں تو ہماری آوازوں پر قفل لگادیا جاتا ہے۔ ایک تو ظلم اور آہ کرنے پر زبان بندی۔
ہمارا کام مظلوموں کے ہم آواز ہونا ہے۔ مظلوم عراق کے ہوں یا کشمیر کے، یمن کے ہوں یا فلسطین کے ، ہمارا مقصد مظلوموں کے لئے انصاف مانگنا ہے اور ظالموں کو بے نقاب کرنا ہے۔ ظالم امریکہ ہو یا اسرائیل ، بھارت ہو یا آل سعود، ظالم ظالم ہوتا ہے اور ظالم کو ظالم ہی بولا جاتا ہے۔
کشمیر پر آواز اٹھانےپر پیج بندکردیا جاتا ہے، امریکی جارحیت کا شکار قاسم سلیمانی کے قتل پر احتجاج ہو تو پیج بند کردیا جاتا ہے ، صیہونی جارحیت کا شکار فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھایا تو ہمارا پیج بند، پاکستانیوں کے دشمن تکفیریوں کے خلاف آواز بلند کی تو ہمارا پیج بند ،لیکن ہمارے ارادے پست نہ ہوئے، ہم ہمت نہ ہارے، ہم ڈٹے رہیں محاذ پر ۔ ہاں محاذ پر ہمارا محاز ہے ظالموںکو بے نقاب کرنا کےکام جاری رہے گا۔
https://www.facebook.com/SNPak110







