اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی،سعودی نواز خودکش حملہ آور ہلاک

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کو انٹیلی جنس ذرائع سے خبر ملی کہ قلعہ اقبال گڑھ کے قریب ایک خودکش حملہ آور موجود ہے، جو کہ آنے والے کانوائے پہ حملہ کرے گا۔

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تنظیم کے تکفیری خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کو انٹیلی جنس ذرائع سے خبر ملی کہ قلعہ اقبال گڑھ کے قریب ایک خودکش حملہ آور موجود ہے، جو کہ آنے والے کانوائے پہ حملہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے سانحہ سہیون شریف کی چوتھی برسی کا مرکزی اجتماع کل درگاہ لعل قلندرؒ پرمنعقد ہوگا

سکیورٹی فورسز نے نول باغ کے قریبی علاقے کی ناکہ بندی کرکے تمام راستے مسدود کر دیئے۔ اس دوران خودکش حملہ آور نے فائرنگ کی اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی تک پہنچنے کی کوشش کی، مگر جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور زخمی ہوگیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

تاحال حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ اطراف میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button