اہم ترین خبریںپاکستان

شہدائے سانحہ سہیون شریف کی چوتھی برسی کا مرکزی اجتماع کل درگاہ لعل قلندرؒ پرمنعقد ہوگا

ترجمان ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ مبشر حسن کے مطابق اس اجتماع میں شہدائے سانحہ سیہون شریف کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: شہدائے سانحہ سہیون شریف کی چوتھی برسی کا مرکزی اجتماع کل درگاہ لعل قلند رؒ پرمنعقد ہوگا، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ اس اجتماع میں مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔ شہدائے سانحہ سیہون شریف کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 16 فروری 2017 کو دربار حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے خودکش حملے میں شہید ہونے والے 100 سے زائد زائرین اور عاشقان قلندرؒ کی چوتھی برسی پر مرکزی اجتماع کل 18 فروری بروز جمعرات شام 5 بجے منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت جامع زرعی پالیسی مرتب کرکے طویل المعیاد اور قلیل المیعاد بنیادوں پر منصوبوں کے اجرا کو یقینی بنائے گی، کاظم میثم

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ اس اجتماع سے خصوصی خطاب ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی ، صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کریں گے جبکہ مختلف اضلاع سے تنظیمی کارکنان و عہدیداران بھی شریک ہوں گے ۔

ترجمان ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ مبشر حسن کے مطابق اس اجتماع میں شہدائے سانحہ سیہون شریف کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button