صیہونیوں کو ان کے شرانگیز اقدامات کا جواب ملے گا، جنرل رمضان شریف

16 فروری, 2021 12:37

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل رمضان شریف نے ایرانی قوم اور سائنسدانوں کے خلاف ناجائز صیہونی ریاست کے شرانگیز اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی ریاست کو اس کی اس طرح اقدامات کا جواب ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل رمضان شریف نے پیر کے روز منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے عوام کی معلومات کی فراہمی کو ایک پیچیدہ، تکنیکی اور اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی اہمیت ہمارے ملک میں اور زیادہ ہے کیونکہ دشمن عناصر، مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلامی انقلاب اور نظام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی آباد کاروں کے جرائم کی روک تھام کے لیے مزاحمت کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ

جنرل رمضان شریف نے کہا کہ آج دشمنوں کی تمام تر سازشوں اور بدنیتی کے باوجود، ایران کی مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی اور کارروایاں دشمنوں سے بھی پوشیدہ نہیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر ، کورونا وبا پھیلنے سے لوگوں کو دعوی اور عمل کے مابین فرق نظر آنے لگا اور اس کا موازنہ کیا گیا کہ مغرب نے کورونا میں کس طرح کا سلوک کیا اور ہم نے کیا کیا؟

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کے دعویداروں کیلئے جیلوں کے دروازے کھولنے کو تیار ہیں، سید ابراہیم رئیسی

پاسداران اسلامی انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مغرب کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے اور ایک ایسا امریکی جو دنیا پر غلبہ قائم کرنے کے قابل تھا، وہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔

جنرل رمضان شریف نے ایرانی قوم اور سائنسدانوں کے خلاف ناجائز صیہونی ریاست کے شرانگیز اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی ریاست کو اس کی اس طرح اقدامات کا جواب ملے گا۔

 

4:25 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔