اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ جواد نقوی نے وفاق المدارس الشیعہ سے علیحدہ مجمع المدارس رجسٹرڈ کروالیا

جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے پرنسپل علامہ جواد نقوی کو نئے امتحانی بورڈ بنام مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ علیحدہ وفاق المدارس کی اجازت فراہم کردی گئی ہے ۔

شیعیت نیوز: جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مہتمم اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے حکومت پاکستان سے علیحدہ امتحانی بورڈرجسٹرڈ کروالیاہے۔ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت حکومت پاکستان نے باضابطہ مساوی سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت حکومت پاکستان نے مدارس دینیہ کے نئے بورڈز کی تشکیل کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں شیعہ مکتب فکر کے پہلے سے موجود وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بعد جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے پرنسپل علامہ جواد نقوی کو نئے امتحانی بورڈ بنام مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ علیحدہ وفاق المدارس کی اجازت فراہم کردی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کا متحدہ طلباءمحاذ کے پلیٹ فارم سے طلبا یونین بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی سربراہی میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد مدارس دینیہ میں مختلف مسالک کے نئے مدارس بورڈ کی رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے گئے اس تقریب میں علامہ جواد نقوی بذات خود شریک ہوئے وفاقی حکومت سے اپنے نئے مدرسہ بورڈ کا رجسٹریشن سارٹیفکیٹ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج میں مصروف سرکاری ملازمین پر پولیس کی شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں، ناصرشیرازی

واضح رہے کہ علامہ سید جواد نقوی پاکستان شیعہ علماء میں یگانہ شناخت کے حامل ہیں، وہ پاکستان میں گذشتہ 10 برس سے نظام جمہوریت سے انکار اور نظام ولایت وامامت کے نفاذ کی تحریک کے علمبردار کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کی جانب سے جمہوری حکومت سے ایک نئے مدرسہ بورڈ کی رجسٹریشن کا حصول کئی ایک سوالات کو جنم دیتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button