اہم ترین خبریںایران

شہید قاسم سلیمانی قتل کیس، ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ رئیسی عراق پہنچ گئے

جہاں انہوں نے بغداد ایئرپورٹ کے باہر مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈرز جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

شیعیت نیوز:شہید قاسم سلیمانی قتل کیس، ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ رئیسی عراق پہنچ گئے۔ ایران کے چیف جسٹس آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اعلیٰ سطحی قانونی وفد کے ہمراہ عراق پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے بغداد ایئرپورٹ کے باہر مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈرز جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کا خطرناک دہشتگرد ہلاک، 5گرفتار، بارود سے بھرا خودکش رکشہ برآمد

اس موقع پر ان کے ساتھ عراق میں ایرانی سفیر ایرج مشہدی بھی موجود تھے جبکہ وہ عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین فائق زیدان کی دعوت پر عراق پہنچے ہیں، جہاں فائق زیدان کے ساتھ ساتھ عراقی صدر و وزیراعظم سمیت متعدد اعلیٰ سیاسی و قانونی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حساس معلومات تک سابق امریکی صدر ٹرمپ کی رسائی ختم کی جائے، ترجمان وائٹ ہاؤس

یاد رہے کہ ایرانی چیف جسٹس کا اپنے اعلیٰ سطحی قانونی وفد کے ہمراہ عراق کا یہ دورہ امریکی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ میں بہائے جانے والے شہید کمانڈرز اور ان کے ساتھیوں کے خون سے متعلق قانونی کارروائی کا جائزہ لینا اور فالو اپ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button