عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کی داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

شیعیت نیوز: عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کی میزائل یونٹ نے ملک کے مشرقی صوبے دیالہ کے نفط خانہ علاقے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کی میزائل یونٹ نے صوبہ دیالی کے نفط خانہ علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔
عراقی رضاکار فورس نے اسی طرح ایران کی سرحد سے لگے عراقی علاقوں میں بھی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ
صابرین نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر خبر دی ہے کہ رضاکار فورس کے جوانوں نے دقیق اطلاع کے بعد داعش کے خفیہ ٹھکانے کو شدید حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
عراقی رضاکار فورس کی اسی طرح دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ عراقی فورس نے بھی رضاکاروں کا ساتھ دیا اور علاقے میں گشت شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز نفط خانہ علاقے میں داعش کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپوں میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کشمیریوں کو ان کی حقیقی جدوجہد پر سلام
دوسری جانب عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہوں کا تعاقب کرنے کے لئے پیشگی کارروائیاں انجام دینے کی خبر دی ہے۔
عراق میں رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر شداد التمیمی نے جمعرات کو العھد ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کی تلاش اور ان کا صفایا کرنے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اس کے ساتھ ہی دہشت گردوں کی جڑوں کا پتہ لگانے کے لئے بھی پیشگی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
شداد التمیمی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش کی دہشت گردانہ کارروائیاں، دباؤ ڈالنے کا امریکی ہتھکنڈہ شمارہوتی ہیں کہا کہ غاصب امریکیوں کے ہاتھوں عراق کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور وہ داعش دہشت گردوں کی حمایت و مدد کرتے ہیں۔
نومبر دوہزار سترہ میں داعش کی شکست کے باوجود عراق کے بعض علاقوں میں اس دہشت گرد گروہ کے کچھ عناصر اب بھی موجود ہیں۔
رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے گزشتہ ایک برس کے دوران عراق میں داعش کے حملوں کو پسپا کرنے اور عراقی صوبوں سے داعش کا صفایا کرنے کے لئے اہم کردارادا کیا ہے۔