اہم ترین خبریںمشرق وسطی

اسرائیلی جنگی طیاروں کے شام میں قنیطرہ اور جنوبی علاقوں پر حملے

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کے قنیطرہ اور جنوبی علاقوں پر حملے کئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کا دفاعی سسٹم فعال ہو گیا ہے، بتایا جاتا ہے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق کے جنوب مغربی علاقے میں کچھ مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

اسرائیلی حملے سے متعلق شامی وزارت دفاع کا بیان: شب 10:42 پر اسرائیل نے مقبوضہ جولان کی سمت سے فضائی اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے جنوبی علاقے (قنیطرہ) پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن: قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں

صیہونی جارحیت کے بعد دمشق کے قریبی جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں جو شامی فوج کے دفاعی میزائیلی سسٹم کی جانب سے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں سے فائر کئے جانے والے راکٹوں کو نشانہ بنائے جانے کی آوازیں تھیں۔ بتایا جاتا متعدد صیہونی راکٹوں کو فضا ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی اس تازہ جارحیت میں کسی قسم کا جانی نقصان نہيں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے خلاف جاری ڈرٹی گیم کا خاتمہ ناہوا تو جلدہمیں اسلام آباد میں ایوانوں کے باہرپاؤ گے،علامہ راجہ ناصرعباس

تقریبا دو ہفتے قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ حماہ میں جارحیت کرکے ایک کنبے کے سبھی افراد کو شہید کر دیا تھا۔ اس وحشیانہ جارحیت میں دومعصوم بچے اور ان کے والدین شہید ہوگئے تھے۔

اُدھر اطلاعات ہیں کہ شام کے جنوبی علاقوں پر بڑے پیمانے پر جارحیت کے ارتکاب کے بعد صیہونی فوجیوں کی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ قنیطرہ اور شام کے جنوبی علاقے پر جارحیت کے فورا بعد ہی لبنان کی سرحد اور جولان کے علاقے میں با وردی صیہونی دہشت گردوں کی نقل وحرکت میں اضافے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button