اہم ترین خبریںایران

عشرہ فجر انقلاب کے آغاز پر ایران میں امام حسینؑ کی سواری ذوالجناح کے نام کے راکٹ کا کامیاب تجربہ

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کی یہ لانچنگ تین مرحلوں پر مبنی تھی جس میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں ٹھوس ایندھن کا استعمال کیا گیا۔

شیعیت نیوز: ایرانی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ، عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے آغاز پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل راکٹ کو خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔خلائی راکٹ کو سید الشہداء امام حسینؑ کی سواری ذوالجناح کے نام سے تشبیہ دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی دانشوروں اور سائنسدانوں نے جدید ترین صلاحیتیوں کے حامل راکٹ کو خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کرکے سب کو حیران کردیا ہے ۔ خلائی راکٹ سولڈ فیول انجن سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 فروری کو پاکستان کے ہر شہر ہر گاؤں میں عوام گھروں سے نکلیں اور اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کریں، علامہ احمد اقبال رضوی

ایرانی حکام کے مطابق خلائی راکٹ مدار میں 425 کلومیٹرکے فاصلے پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،جسے امام حسینؑ کی سواری ذوالجناح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔

وزارت دفاع میں ایئرو اسپیس شعبے کے ترجمان مہندس حسینی کا کہنا تھا کہ ذوالجناح تحقیقاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ، پیشرفتہ ٹیکنالوجی کے ساتھ انجام پائی اور اس میں ٹھوس ایندھن والے طاقتور انجن کا پہلی بار استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بڑی تباہی سے بچ گیا!! کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشتگرد بھاری اسلحے اور اہل خانہ سمیت گرفتار

انہوں نے ایام اللہ عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران کے نیشنل ٹی وی چینل 4 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی وزارت دفاع کے ماہرین کی کوششوں سے ٹھوس ایندھن کے انجن سے کام کرنے والے سیٹلائٹ ذوالجناح کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کی یہ لانچنگ تین مرحلوں پر مبنی تھی جس میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں ٹھوس ایندھن کا استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹھوس ایندھن کی وجہ سے اس سیٹلائٹ میں 220 کلو وزن اٹھانے کی توانائی پیدا ہوگئی جبکہ مدار میں یہ 500 کلومیٹر کی جگہ لے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button