اہم ترین خبریںایران

شہید فخری زادے نے عظیم سائنسی خدمات انجام دیں، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

شیعیت نیوز: رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایران کے مایہ ناز سائنسداں شہید محسن فخری زادے کی سائنسی خدمات اور اخلاص کی قدردانی کی۔

ایران کے مشہور ایٹمی اور دفاعی سائنسداں شہید محسن فخری زادے کے اہل خانہ نے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

دوشنبے کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شہید فخری زادے کی سائنسی خدمات ، ان کے اخلاص اور علم و عمل کے میدان میں ان کی قابل فخر موجودگی کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ عظیم مرتبہ جسے خدا وند متعال نے ان کو شہادت سے عطا کیا ہے، ان کی بے نظیر زحمتوں اور خلوص کا عطیہ ہے اور اس مقام کا دنیا کے کسی بھی مقام سے موازانہ نہیں کیا جا سکتا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان کے اخلاص کی ایک اور نشانی یہ تھی کہ ان کی زندگی میں بہت سے لوگ اور جوان ان کو پہچانتے نہیں تھے جس کا ان کو قلق رہا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب امریکہ کو دینا ہو گا، مجید تخت روانچی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہداء کی اہلیہ بھی اجر میں ان کے ساتھ شریک ہيں اور میں خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کے دلوں کو صبر جمیل عطا کرے اور اللہ کی توفیقات سے شہید کی شان کے مناسب اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔

اس ملاقات میں ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسداں کی اہلیہ اور ان کے بچوں نے بھی شہید فخری زادے کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبول ترین نوحوں کے خالق ڈاکٹر ریحان اعظمی نے ہم عصر شعراء اہلبیت میں نمایاں مقام پایا اورصنف نوحہ نگاری کو نئی جہت بخشی، عارف الجانی

دوسری جانب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن علوی سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علوی سبزواری کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ، پسماندگان اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم نے طاغوت کا مقابلہ کرنےکے سلسلے میں عوام کی بھر پور ہمراہی کی اور ایران کے دور میں بھی انقلابی سرگرمیوں ميں مصروف رہے جو مرحوم کے لئے ذخیرہ آخرت ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور مرحوم پر رحمت و مغفرت نازل فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button