ایران

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ اور بعض امریکی سینئر حکام کو ایرانی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض امریکی سینئر حکام کو ایران کی حکومت اور عوام کے خلاف دہشت گردانہ اور انسانی حقوق کے خلاف اقدامات کرنے کی وجہ سے ایرانی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی محکمہ خارجہ نے پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے علاقے میں امریکی مہم جوئی اور دہشت گردانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر بعض امریکی حکام کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔

ٹرمپ کے دوسرے ایران مخالف اقدامات میں سے ایک ایرانیوں کو خوراک ، ادویات ، خدمات اور طبی سامان تک رسائی کے روکنا اور خاص طور پر کوویڈ 19 کی ایسی صورتحال میں ایرانی عوام کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم کرنا اور لاکھوں ایرانیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض امریکی سینئر حکام نے دہشت گردی کی حمایت کرنے اور اسے فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو ہمارے علاقے کے امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے بین الاقوامی قوانین بشمول انسانی حقوق کے خلاف ورزی کی، لہٰذا ایران نے ان کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے پاس خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ہتھیار ہیں، ایران

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو، امریکہ کے سابق وزیر جنگ مارک اسپیر، امریکی محکمہ جنگ کے قائم مقام کرسٹوفر میلر، وزیر تجارت اسٹیون منوچین، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی سربراہ جینا ہیسپل، امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیرجان بولٹن، امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے برائے ایرانی اموربرایان ہوک، امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندہ برائے ایرانی امور الیوٹ آبرامز اور امریکی دفتر برائے خارجہ اثاثوں کے کنٹرول کے سربراہ (او اے ایف) آندریا گاکی وہ امریکی عہدیدار ہیں جن پر ایران نے پابندیاں عائد کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد کو شہید جنرل سلیمانی اوران کے ساتھیوں کے قتل کی کارروائی کی ہدایت اور رہنمائی، ایران کے خلاف دہشت گردانہ اقدامات کی منصوبہ بندی کرنے، دہشت گرد گروہوں کی تشکیل ، ان کی مالی اعانت، اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے، فلسطین کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات بالخصوص ایرانی سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل کی حمایت کرنے، ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں اور معاشی دہشت گردی جیسے اقدامات کی وجہ سے پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button