ایران

ٹرمپ دور حکومت کے کالے دھبے کو مٹادیں، جو بائیڈن کو ایرانی صدر کا مشورہ

شیعیت نیوز: ایران کے صدر نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اقتدار سنبھالنے والوں سے ہماری توقع قانون اور اپنی ذمہ داریوں کی طرف لوٹنا اور چار سال پہلے کے کالے دھبے کو مٹانا ہے۔

یہ بات حسن روحانی نے منگل کو کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں آنے والوں سے ہماری توقع یہ ہے کہ قانون اور اپنے وعدوں پر واپس آئیں اور ٹرمپ کا چار سالہ دورِ حکومت کے کالے دھبے کو مٹائیں اگرچہ کچھ کالے دھبے نہیں ہٹا سکتے ہیں۔

روحانی نے کہا کہ آج ٹرمپ کا بلیک دفتر ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے پاس خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ہتھیار ہیں، ایران

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سیاسی تنہائی ٹرمپ کی میراث سے ہے۔ امریکہ سیاست میں تنہا رہ گیا۔ جب وہ فلسطین کے خلاف کارروائی کرتا تھا تو وہ تنہا رہ گیا اور دنیا کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی تھی جہاں وہ جوہری معاہدے کے سامنے کے سامنے تنہا کھڑا تو وہ تنہا رہ گیا۔ وہ بین الاقوامی تنظیموں میں تنہا رہ گیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا امریکی دستخط اور وعدوں پر اعتماد نہیں کرتی ہے، ہم نے کبھی نہیں دیکھا ہے کہ ایک صدر نے براہ راست ایک سینئر فوجی کمانڈر ( جنرل قاسم سلیمانی) کے قتل کے حکم کو کسی دوسرے ملک میں جاری کرے اور پھر اعلان کرے کہ میں نے اس قتل کا حکم دیا ہے۔ یعنی ہم نے تاریخ میں ایسے بیوقوف دہشت گرد کو نہیں دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیند اب واشنگٹن کے کورٹ میں ہے اور اگر وہ اپنے وعدوں پن عمل کریں ہم بھی عملدرآمد کریں گے۔ ٹرمپ مگیا اور ابھی بھی جوہری معاہدہ زندہ ہے۔ اس نے اس معاہدے کے خاتمے کے لیے پوری کوشش کی اور صیہونی اور سعودی عرب کے انتہاپسندوں نے بھی ان کی پشت پناہی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button