لبنان

صیہونی جنگی طیاروں کی لبنانی فضائی حدود میں دراندازی

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی فضائی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل لبنان کے مختلف علاقوں میں متعدد بار جاسوسی کی پروازیں انجام دیں ۔

یہ بھی پڑھیں : اندرونی خلفشار کے ساتھ ساتھ ہزاروں میزائلوں کا خطرہ بھی لاحق ہے، صیہونی سکیورٹی

لبنان کی حدود میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے باوجود وہاں تعینات اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج یونیفل نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ادھر لبنانی وزیر فاع زینہ عکر نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج روز مرہ کی بنیاد پر لبنان کی فضائی حدود کو پامال کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: الرصافہ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

عکر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں اپنی پروازیں کیں اور مغربی اور وسطی لبنان میں اعالی کسروان، جبیل اور شکا کے علاقوں میں پروازیں کیں۔

لبنان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرون طیاروں نے لبنانی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : دھرنوں سے عوام اور مریضوں کو مشکلات کا واویلا گمراہ کن اور زرد صحافت کی علامت ہے، علامہ باقرزیدی

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہےکہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button