اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب نے2021 کا آغاز یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی سے کیا

شیعیت نیوز: یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے آلۂ کاروں نے نئے عیسوی سال کے آغاز پر الحدیدہ میں 242 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں اور 242 مرتبہ توپخانوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمن دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے، محمد علی الحوثی

دوسری جانب اسلامی ملک یمن کو گزشتہ چھے برسوں سے حرمین شریفین کی خدمت گزاری کا ڈھونگ رچنے والے قبیلۂ آل سعود کی جارحیتوں کا سامنا ہے اور ساتھ ہی زمینی، فضائی اور سمندری محاصرے سے بھی یمنی عوام روبرو ہیں۔

مگر سعودی اتحاد اپنی تمام تر کوششوں، مجرمانہ اقدامات اور شب و روز کی بمباری و گولہ باری کے باوجود یمن کو دفاعی شعبے میں کامیابیاں حاصل کرنے سے نہیں روک پایا ہے۔ حال ہی میں یمنی فورسز نے اپنے ملک کے اندر ہی تیار شدہ ایک بکتربند گاڑی ’باس ۱‘ کی رونمائی کی ہے جس نے مبصرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button