دنیا

یورپ میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر سخت جواب دیا جائےگا۔ روس

شیعیت نیوز: روس کے نائب وزیر دفاع نے یورپ میں جدید قسم کے امریکی میزائلوں کی ممکنہ تنصیب پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔

روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فامین نے ایک انٹرویو میں یورپ میں امریکی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اگر یورپ میں اپنے جدید قسم کے میزائل نصب کئے تو روس کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ روس نے امریکہ کو کم اور درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کی عدم تنصیب کے معاہدے میں شامل ہوجانے کی تجویز پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: نئے عیسوی سال کے موقع پر بغداد کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کا انکشاف

امریکہ اور روس نے دس سال قبل نیو اسٹارٹ سے معروف، ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کی مدت اب ختم ہو رہی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ اس کی مدت بڑھانے سے گریز کر رہے ہیں جبکہ روسی صدر اس معاہدے کی مدت میں توسیع کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے شکار ممالک کے ساتھ ہی دوسرے ممالک منجملہ یورپی ملک بھی ڈالر سے اپنی وابستگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ نہ صرف وہ ممالک جن پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں بلکہ یورپی ممالک بھی واشنگٹن کی جانب سے ڈالر سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے سبب ڈالر پر انحصار ختم کرنے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں۔

سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ صرف، روس چین، ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہی نہیں ہیں جو ایسے میکانزم پر زیادہ سے زیادہ اعتماد کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنے تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کو اپنی قومی کرنسی میں انجام دے سکیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ اس وقت یورپ بھی ڈالر سے ہر طرح کا انحصار ختم کرنے کا کوئی طریقہ نکالنے کی کوشش میں ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیاں اور خودسرانہ اقدامات نیز واشنگٹن اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اختلافات میں شدت پر اکثر یورپی ممالک نے منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button