دنیا

امریکہ کی اسرائیل دوستی کی خاطر انڈونیشیا کو 2 ارب ڈالر کی پیشکش، جکارتہ نے ٹھکرا دی

شیعیت نیوز : انڈونیشیا کے پارلیمانی کمیشن برائے بین الاقوامی تعاون کے سربراہ اور انجمن حامیان قدس کے بانی فادلی زون نے انجمن حامیان قدس کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ’’دوستی معاہدے‘‘ کے لئے جکارتہ پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا ہے۔

فادلی زون نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بھی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے عوض انڈونیشیا کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے 2 ارب ڈالرز کی پیشکش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل قاسم سلیمانی، مزاحمتی محاذ اور عالم اسلام کے شہید ہیں، حزب اللہ لبنان

انہوں نے ’’انڈونیشیا کیوں اسرائیل کے ساتھ دوستی نہیں کرتا‘‘ کے عنوان سے منعقد کئے جانے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی اندھی حمایت اور فلسطینی قوم کے حقوق کو مسلسل نظرانداز کئے جانے کے باعث مسئلۂ فلسطین کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے عرب و اسلامی ممالک پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

انڈونیشیا کے رکن پارلیمنٹ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت، وزیر خارجہ اور ملکی پارلیمان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی آسمان پر امریکی ڈرون کا قبضہ ہے، عراقی تجزیہ نگار

فادلی زون نے کہا کہ محال ہے کہ جکارتہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں (غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ) استوار کئے جانے والے دوستانہ تعلقات نہ صرف فلسطینی قوم کے انسانی حقوق کو ضائع کرنے پر اسرائیل کو مزید شہہ دیں گے بلکہ مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس شریف میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی رفتار میں بھی کئی گنا کا اضافہ کر دیں گے۔

فادلی زون نے اپنے خطاب کے آخری حصے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد و خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہوئے عالمی حلقوں میں اس کی کھل کر حمایت کریں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری غاصب صیہونی حکومت کے اقتصادی و سیاسی محاصرے میں مزید سختی لائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی عالمی خصوصا صیہونی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ انڈونیشیا بھی عنقریب اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر لے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button